ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آئی او ایس میں اسلام کے ثقافتی اطلس پر پروفیسر اشتیاق دانش کا محاضرہ 

آئی او ایس میں اسلام کے ثقافتی اطلس پر پروفیسر اشتیاق دانش کا محاضرہ 

Sun, 10 Mar 2019 01:33:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:09 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز میں ڈاکٹر اسماعیل راجی الفاروقی نے اسلام کے ثقافتی اطلس پر جو کام کیاہے اس پر پروفیسر اشتیاق دانش سابق صدر شعبہ اسلامیات جامعہ ہمدر نئی دہلی وفائننس سکریٹری او آئی ایس نے ایک معلوماتی محاضرہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اسماعیل راجی الفاروقی عرب سے تعلق رکھنے والے تھے ۔ زندگی امریکہ میں گزاری تھی اس لئے ان کے نزدیک مغرب کے بھی حالات تھے اور جزیرۃ العرب سے بھی وہ واقف تھے اس لئے انہوں نے اسلامی ثقافت کوزمانے کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے پیش کیا ہے اور قرآن وحدیث کے تناظر میں ایک مسلم سماج کو تشکیل دینے والا ثقافتی اطلس مرتب کیا ۔انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر اسماعیل راجی الفاروقی نے قرآن وحدیث کے علوم کو سامنے رکھتے ہوئے ایک تہذیب کو بیان کیاجس کا ایک حصہ آر ٹ اور کلچر کا ہے اور دوسراحصہ عقیدہ کا ہے ۔ان کا نظریہ تھاکہ مذہب کا مطالعہ ماحول کو پیش نظر رکھ کر کرنا چاہئے ۔قرآن کریم کے بارے میں ان کا مانناہے کہ یہ کوئی نیا پیغام نہیں ہے بلکہ تخلیق کائنات سے ہی یہ پیغا م میں مختلف شکلوں میں آتارہاہے ۔ راجی فاروقی نے ایک باب میں قرآن کریم اور اس کی قرات کا تذکرہ کیاہے ۔ان کا مانناہے کہ قرآن کریم کی سات قرات تھی اور سبھی معتبر تھی البتہ قریش کی قرات کو ترجیح حاصل تھی ۔ ایک باب میں سنت کاذکرکیا ہے جسے حدیث کہاجاتاہے راجی اس باب میں عام علماء سے ہٹ کر حدیث کی تعریف یہ کرتے ہیں کہ نبوت سے لیکر موت تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جتنے اقوال وافعال صادر ہوئے وہ سبھی سنت ہیں ۔ایک باب میں انہوں نے فینامز کا تذکرہ کیا ہے جس میں اسلام کی دعوت اور مسلم سماج کی تشکیل کو بتایا ہے ۔پروفیسر اشتیاق دانش نے اپنے لیکچر کے دوران احادیث روایت حدیث ،اسماء الرجال سمیت کئی اسلامی علوم کا تذکر ہ کیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ راجی فاروقی کے یہاں اسلام قبول کرنے والوں کی ترتیب براہ راست اولیت کے اعتبار سے بتائی گئی ہے کہ سب سے پہلے حضرت خدیجہ نے اسلام قبول کیا ۔ا س کے بعد حضرت علی نے پھر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہم نے جبکہ اسکا تذکرہ عموما اس طر ح ہوتاہے کہ خواتین میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ نے اور مردوں میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پہلے اسلام قبول کیا ۔اس موقع پر آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ ڈاکٹر اسماعیل راجی الفاروقی مغرب میں قیام پذیر تھے۔ جامعہ ازہر مصر سے بھی ان کی فراغت تھی ۔اسلام کو انہوں نے بہت اچھی طرح سمجھا اور زمانے کے حالات کے مطابق پیش کیا ۔انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر راجی فاروقی نے توحید کو بہتر خوبصورتی کے ساتھ پیش کیاہے جس کے دوسروں پر اثرات بھی پڑتے ہیں ۔ اگر عقیدہ کے خلاف کوئی تہذیب نہیں ہوتی ہے تو اسے قبول کرنے میں کوئی قباحت نہیں سمجھی جاتی ہے یہی وجہ کے ہولی کو جب سے رنگوں کا تہوار کا نام دیاگیاہے اسے اب عر ب ملکوں میں بھی بطور کلچرا ختیار کیا جارہاہے ۔پروفیسر زیڈ ایم خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ موجودہ حالات میں اسلام کی ترجمانی کس طرح ہونی چاہئے آئی او ایس اسی ضمن میں کام کررہاہے ۔اسلام کو کچھ لوگوں نے ذاتی مذہب کے طور پر پیش کیاہے جو صحیح نہیں ہے ،اسلام ایک آفاقی اور عالمگیر مذہب ہے اور زندگی کے تمام دائرہ کار پر مشمل ہے ۔ اسماعیل راجی فاروقی کی اہم خدمات یہ ہے کہ انہوں نے اسلام کو زمانے تقاضے کے مطابق پیش کیا ہے جو قابل ستائش کارنامہ ہے ۔ 


Share: